سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلار ضا کی گاڑی کو حادثہ،چہرہ زخمی

11:52 AM, 7 Sep, 2018

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر شہلا رضاگاڑی کے حادثے کے نتیجہ میں زخمی ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر زخم آیا۔

سکرین شاٹ

شہلا رضا کے ڈرائیور نے بتایا کہ کراچی کی معروف شاہراہ شارع فیصل پر ایک شہری کی گاڑی شہلا رضا کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ شہلا رضا کو حادثے کے فوری بعد طبی امداد دی گئی جبکہ چہرے پر معمولی زخم آیا ہے۔

سکرین شاٹ

جس گاڑی کے ساتھ حادثہ ہوا اس کے ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے اس میں سکول کے بچے تھے۔

مزیدخبریں