جلالپور بھٹیاں   گرلز سکول کی عمارت کے ساتھ گندگی کے ڈھیر ،تعفن سےطالبات بیمار بڑھنے لگیں

جلالپور بھٹیاں   گرلز سکول کی عمارت کے ساتھ گندگی کے ڈھیر ،تعفن سےطالبات بیمار بڑھنے لگیں

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں) گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول اور گرلز ایلیمنڑی سکول کی عمارت کے ساتھ گندگی کے ڈھیر لگ گئے هیں خاکروب شہر بهر کا کوڑا کر کٹ ان سکولز کی عمارت کے ساتھ پھینک دیتے هیں جس سے تعفن پھیل رہاہے  اور طالبات بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔

سارا دن کلاس رومز میں دھواں اور بدبو جاتی ہے جس سے کلاس رومز میں طالبات اور ٹیچر کا بیٹھنا محال ہو گیا ہےٹیچرز کا کہنا ہے کہ کئی بار میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور ڈی سی حافظ آباد کو درخواستیں بھی دیں۔

جس کے بعد اے سی صاحب نے وزٹ بھی کیا لیکن ان گندگی کے ڈھیروں کو یہاں سےنہیں اٹھوایا جا سکا سکول کے ساتھ پڑے کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دی جاتی ہےجس سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےلوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کے ملازموں کو منع کرنے کے باوجود بھی وہ شہر کا کوڑا کرکٹ ادھر پھینک جاتے ہیں۔

بچیوں کے والدین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گندگی کے ڈھیروں کو یہاں سے اٹھوا کر ان پر مٹی ڈلوائی جائے تاکہ بچیاں آرام سے یہاں سے گزر کر سکول جا سکیں اور تعلیم حاصل کر سکیں