سندھ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھل گئے

11:25 AM, 7 Sep, 2018

کراچی: سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں بھی تبدیلی آ گئی۔ دروازے عوام کیلئے کھل گئے۔ گورنر ہاؤس کے پارک میں شہریوں کی مفت انٹری ہوئی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل عوام کے ساتھ گھل مل گئے۔

عمران اسماعیل نے پارک کا دورہ کیا اور پودا بھی لگایا، پارک صبح 6 سے 10 بجے اور شام 4 سے ساڑھے 6 بجے کھلا رہے گا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہفتے میں ایک دن میں خود بیٹھوں گا اور گیٹ نمبر چار پر شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا عمران خان جلد کراچی آئیں گے اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام جماعتیں ملکر کام کریں۔ کراچی میں جاری منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن والوں کے پاس دو راستے ہیں ایک آسان اور ایک مشکل جو چاہیں اختیار کریں۔

مزیدخبریں