ابوظہی:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ایشیا کپ ٹرافی 2018 ءکی تقریب رونمائی ہوئی۔
تقریب میں شیخ نہیان بن مبارک النہیان، چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور وزیر رواداری خالد الزرونی، وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ مبشر عثمان، جنرل سیکریٹری ایمریٹس بورڈ پربھاکرن تھنراج، مارکیٹنگ منیجر بی سی سی آئی ڈاکٹر بی آر شیٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم ہانگ کانگ سے ہوگا۔