بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پائل چکرابرتی نے خودکشی کرلی

10:15 AM, 7 Sep, 2018

ممبئی : بھارتی  بنگالی فلم اور ٹی وی کی مقامی اداکارہ پائل چکرابرتی کی لاش گزشتہ روز ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بنگالی فلم اور ٹی وی کی مقامی اداکارہ پائل چکرابرتی گزشتہ روز مغربی بنگال میں  سلی گری کے قریب ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں اداکارہ کی موت کو خود کشی قرار دیا ہے۔اداکارہ پائل کا تعلق جنوبی کولکتہ سے تھا، وہ دو روز قبل سلی گری چرچ روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں، ہوٹل انتظامیہ کے مطابق اداکارہ کا شام تک کمرے کا دروازہ نہیں کھلا تو ہوٹل اسٹاف کو تشویش ہوئی، انہوں نے دروازہ چیک کیا تو وہ اندر سے بند تھا۔

بعد ازاں جب ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اداکارہ کی لاش اندر سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اداکارہ کی موت کو خودکشی قراردیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب اداکارہ پائل کے والد کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل ہی پائل کی اس کے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی تھی، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مزیدخبریں