اسلام آباد: وفاقی وزیر سیفران طارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کر کے اب انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔طارق بشیر چیمہ کی وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سیفران دینے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ان کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جب کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔