مال روڈ کے تاجر عہدیدار عابد مشتاق کی پی ٹی آئی کی خواتین سے بد تمیزی

11:46 PM, 7 Sep, 2017

لاہور: این اے 120 کا ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں جماعتیں الیکشن مہم کو پوری تندوہی سے انجام دی رہی ہیں۔ اسی الیکشن مہم کے دوران ایک ناخوشگوار واقع رونما ہو گیا  مال روڈ کے تاجر عہدیدار عابد مشتاق کی جانب سے  پی ٹی آئی کی خواتین سے بد تمیزی کی گئی تاہم ابھی اس واقع کی مکمل انکوائری ہونا باقی ہے کہ یہ ناخوشگوار حادثہ کیوں پیش آیا؟ تاہم پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے  مال روڈ تاجر تنظیم کے عہدیدار عابد مشتاق کی طرف سے پی ٹی آئی کی خواتین سے ہونے والی بد سلوکی کی مذمت کی ہے اور پولیس اور حکومتی اداروں سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہماری شکائیت پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو ہم خود اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی غنڈہ گردی اب مزید نہیں چلے گی گلو بٹوں سے نمٹنا خوب جانتے ہیں ہم پہل نہیں کریں گے لیکن کسی کو شرارت کرنے پر ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہماری انتظامیہ اور پولیس سے بات چیت ہوئی ہے اور پی ٹی آئی پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے لیکن نواز لیگ کے ایماء پر بعض شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں انہوں نے عابد مشتاق کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف فوری رپورٹ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں