کریئر کے دلچسپ مرحلے سے گزر رہی ہوں: پرینیتی چوپڑا

11:21 PM, 7 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی:  اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنے کریئر کے سب سے زیادہ دلچسپ مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ آسٹریلیا کے شعبہ سیاحت کی ایمبیسڈر مقرر ہونا ان کےلئے اعزاز کی بات ہے، اس کے علاوہ وہ اس وقت فلم ”گول مال اگین“ کا حصہ ہیں۔

فلم ”سندیپ اور پنکی فرار “ کی عکسبندی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد فلم ”نمستے کینیڈا“ کی عکسبندی شروع کریں گی۔دونوں فلموں میں ان کے ساتھ ارجن کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کے کریئر کا سب سے دلچسپ اور بہترین دور ہے۔

اداکارہ کی فلم ”گول مال اگین “ رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں