لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے خوبصورت اسٹار کھلاڑیوں سے مزین ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس کے میچز بالترتیب 12,13 اور 15ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزادی کپ کے تین میچز کیلئے قواعدو ضوابط وضح کر لیے ہیں جس کے تحت پانی کی بوتل، کھانے پینے کی اشیاء، لیٹر ، ماچس ، کوئی بھی ٹھوس چیز اسٹیڈیم کے اندر لیجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ قواعد و ضوابط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیاسی نعرے پر مبنی بینرز، فلیکس، کتبہ بھی اندر نہیں لے جا سکے گا جبکہ کسی بھی طرح کے سیاسی نعرے بازی پر بھی مکمل پابند ی ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں خصوصی مجسٹریٹس تعینات کئے جائیں گے جن کے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہو گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
پی ایس ایل کے فائنل میچ میں وقت بدنظمی اور بدتہذیبی سامنے آئی جب شائقین کرکٹ نے حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور حکومت کیخلاف سیاسی نعروں پر مبنی بینرز بھی اپنے ساتھ لے گئے۔لیکن اس بار پی سی بی نے میچز شروع ہونے سے قبل ہی ان حالات سے نپٹنے کیلئے حکمتِ عملی وضح کر لی ہے جو کہ ایک بہتر عمل ہے۔