لاہور: پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شو کی میزبانی خوشگوار اور منفرد تجربہ تھا اور مجھے اس کے بعد ایک نجی ٹی وی کی جانب سے مارننگ شو کی میزبانی کی پیشکش بھی ہوئی ہے .اداکارہ نے کہا کہ صبح سویرے اٹھنا ایک مشکل کام ہے اس لئے میں نے اس سے معذرت کر لی ہے لیکن بطور اداکارہ اور ماڈل اپنا کام جاری رکھوں گی.