نکاسی آب کا ذمہ دار میئر کراچی ہے ٗ سعید غنی 

نکاسی آب کا ذمہ دار میئر کراچی ہے ٗ سعید غنی 

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نکاسی آب کی ذمہ داری میئر کراچی کی ہے ٗ جبکہ آئی جی سندھ کو رکھنے نہ رکھنے کی اختیار حکومت سندھ کے پاس ہے

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے آج صوبائی حکومت کے تقرر و تبادلے سے متعلق دو نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو مستقل طور پر ذمہ داریاں نبھانے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ سندھ حکومت کو کرنا چاہیے کہ اے ڈی خواجہ کو آئی جی پولیس رکھنا ہے یا نہیں کیونکہ یہ اختیار سندھ حکومت کے پاس ہے۔


انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کے علاوہ اور بھی بہت سارے مسائل ہیں، اے ڈی خواجہ کی بطور آئی جی تقرری پر کسی نے سندھ حکومت کی تعریف نہیں کی جب کہ اب ایسا لگ رہا ہے کہ سندھ ایک الگ علاقہ ہے جہاں الگ ہی قانون ہے۔طلبہ کے ماتھے پر نہیں لکھا ہوتاکہ وہ کس سوچ کے حامل ہیں، خدشہ ہے کہ دہشت گردی میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ بڑا گروہ ہے تاہم اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔