عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا کی تصویر کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا کی تصویر کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبد الرزاق اور بالی ووڈ ادارکارہ تمنا بھاٹیا کی وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو دبئی میںایک جیولری برانڈ کی لانچنگ تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں تمنا بھی مہمان تھیں ،دونوں نے جیولری کی نمائش کی تو فوٹو گرافر نے تصویر بنا لی اور سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ سابق کرکٹر بھارتی اداکارہ کو شاپنگ کروا رہے ہیں اور دونوں میں قریبی تعلقات ہیں۔