موٹرے اور نیشنل ہائی پر جرمانہ کی وصولی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ٗ 2بلین کی رقم غائب ہو گئی

موٹرے اور نیشنل ہائی پر جرمانہ کی وصولی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ٗ 2بلین کی رقم غائب ہو گئی

لاہور : نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی طرف سے فائنز کی وصولی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ٗ 2بلین کی رقم غائب ہو گئی

اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے وصول کئے جانے والے جرمانہ کی رقم میں سے تقریبا 2بلین روپے غائب ہیں اور ان کی کہیں بھی سراغ نہیں مل رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 19سالوں میں جرمانہ کی کل رقم 19.704بلین روپے ہے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی جو کے جرمانہ کی رقوم جمع کرنے کی مجاز ہے اس کے پاس صرف 17.676بلین روپے وصول ہوئے ہیں جبکہ 2.029بلین روپے کی رقم غائب ہے۔


آڈیٹرز نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اتنی بڑی بے ضابطگی کیخلاف متعلقہ اداروں کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جو اس ساری صورتحال پر سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے۔