بیجنگ : مایہ ناز چینی سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے اپنی آنر سیریز کے مزید دو سمارٹ فونز ”آنر وی نائن پلے “ اور “ آنر سکس پلے “ متعارف کرا دیئے ۔
یہ دونوں فونز آج (جمعرات )سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔اور ممکنہ طور پر جلد یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔آنر وی نائن پلے فیچرز کے لحاظ سے دوسرے فون سے بہتر ہے۔اس ڈیوائس میں 5.2 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 پراسیسر موجود ہے۔صارفین اس فون میں تین یا چار جی بی والے ورژن کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جاسکتا ہے۔اس کے بیک پر تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے اور سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کیمرہ موجود ہے۔اس فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم بھی موجود ہے۔
آنر سکس پلے پانچ انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737T پراسیسر، دو جی بی ریم اور سولہ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ مائیکرو کارڈ سپورٹ کے ساتھ اسے بڑھایا جاسکتا ہے۔اس فون میں اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، آٹھ میگا پکسل رئیر جبکہ پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔آنر وی نائن پلے کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ آنر سکس پلے9700 پاکستانی روپے سے زائد ہے، یعنی انہیں کم قیمت میں اچھے فیچرز والے فونز قرار دیا جاسکتا ہے۔