لاہور:گلوکار ولی حامد علی خان اور فلم سٹار نور کے درمیان طلاق کا فیصلہ 12ستمبر کو آئیگا جبکہ ولی حامد علی خان نے نور کو راضی کر نے کیلئے ایک بار پھر کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نور تمام تر کوششوں کے باوجود ولی حامد علی خان کیساتھ رہنے کو تیار نہیں تاہم ولی حامدعلی خان نے کہا ہے کہ دل کے ساتھ ساتھ میرے گھر کے دروازے بھی کھلے ہیں۔ اگر نور12ستمبر سے پہلے واپس آجائیں تو اسے گلے لگانے کے لئے تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا میں نورسے آج بھی بے پناہ محبت کرتا ہوں اور اسے طلاق نہیں دینا چاہتا اور میری خواہش ہے کہ نور واپس آجائے۔