لاہور: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک رنگین سٹیٹس کے بعد رنگین کمنٹ کی سہولت متعارف کروانے کااعلان کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سہولت ویب اور موبائل ایپ دونوں میں فراہم کی جائے گی تاہم فی الحال اس فیچر کو آزمائش کے لئے کچھ صارفین کے اکاونٹ تک رسائی دی گئی ہے۔جن صارفین کو رنگین کمنٹ کی آزمائشی سہولت دستیاب ہوئی تو انہوں نے اپنے رنگین کمنٹ کے اسکرین شارٹ لے کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے ہیں۔
جن صارفین نے رنگین کمنٹ کا فیچر استعمال کیا ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کا کلر کمنٹ فیچر مائی اسپیس ایپ کی طرح ہیں جس میں بیک گراونڈ ، آڈیو ، رنگ اور اسٹیکرز وغیرہ تبدیل ہوجاتے تھے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نا ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ سال فیس بک نے کلر سٹیٹس فیچر متعارف کیا تھا ۔
اب آپ فیس بک کمنٹس میں رنگ بھی بھر سکیں گے
لاہور: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک رنگین سٹیٹس کے بعد رنگین کمنٹ کی سہولت متعارف کروانے کااعلان کر دیا۔
08:31 PM, 7 Sep, 2017