چین اور پاکستان آزمودہ تذویراتی شراکت دار ہیں ، خواجہ آصف کا دورہ ایک اور اہم رابطہ ہو گا :گنگ شانگ

08:29 PM, 7 Sep, 2017

بیجنگ : چین نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ تذویراتی شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے معمول کے اعلی سطح کے تبادلوں اور تعمیری تعاون کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں ٹھوس پیش رفت کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ترجمان نے کہا کہ خواجہ آصف کا دورہ ایک اور اہم رابطہ ہو گا جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے سے طے پانے والے تعاون کے معاملات پر عملدرآمد میں مزید پیش رفت ہو گی بلکہ اس عملی تعاون کو بھی وسعت ملے گی جس کا محور چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے۔

مزیدخبریں