لندن: اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والے امریکی سیلز کو شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کو مارنے کی ذمہ داری دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ جنگ کی صورت میں سیلز ٹیم 6 جنوبی کوریا کیساتھ مل کر کم جانگ کو مارنیکی کوشش کریگی۔ کم جانگ ان کے قتل کامنصوبہ شمالی کوریاکے نئے ایٹمی دھماکے کے بعدکیا گیا۔
جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے دعویٰ کیا کہ ا یسا منصوبہ تیارکیاجارہاہے اوریکم دسمبرتک یونٹ تیارہوجائیگا۔
واضح رہے کہ امریکی نیوی سیل کی ٹیم۔6نے2011میں اسامہ بن لادن کوایبٹ آبادمیں آپریشن کے دوران ہلاک کیاتھا۔