لکھنؤ: یوپی کونسل کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے والد کے نام کے خانے میں مہنت اویدھ ناتھ لکھا ہے جبکہ ان کے حقیقی والد کا نام آنند سنگھ بشٹ ہے اور والدہ کا نام ساوتری دیوی ہے۔
واضح رہے کہ مہنت اویدھ ناتھ گورکھ ناتھ پیٹھ کے کرتا دھرتا تھے اور انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا جانشین بنایا تھا۔ 93 سال کی عمر میں مہنت اودیدھ ناتھ اس دنیا سے چل بسے تھے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا حقیقی نام اجئے سنگھ بشٹ ہے اور ان کی پیدائش 5 جون 1972ء کو اتراکھنڈ میں ہوئی۔ مہنت اویدھ ناتھ کی جگہ گدی سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے خاندان سے تعلقات ختم کر لئے تھے۔
یاد رہے کہ خاندانی رشتے کے اعتبارسے یوگی آدتیہ ناتھ اور مہنت اویدھ ناتھ کا رشتہ چچا، بھتیجے کا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قانونی اعتبار سے یوگی آدتیہ ناتھ اپنے کاغذات نامزدگی میں حقیقی والد کے نام کی جگہ مہنت اویدھ ناتھ کا نام لکھ سکتے ہیں یا نہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں