برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

01:21 PM, 7 Sep, 2017

اسلام آباد: برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد میں اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم انسانی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایوان روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر میانمار حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا حکومت مسلمانوں پر مظالم کے خلاف میانمار حکومت سے رابطہ کرے اور اقوام متحدہ فوری طور پر مسلمانوں پر جاری مظالم کے معاملے میں مداخلت کرے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے اقوام متحدہ میانمار حکومت کو پرامن حل اور بے گھر لوگوں کو پڑوسی ممالک تک پہنچانے کے لئے مجبور کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں