ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ٹو یٹ کرنا مہنگا پڑ گیا اور ٹوئٹر پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالی ووڈ اور کرکٹ کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور کئی نامور کرکٹرز کے اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے رہے ہیں جس میں بھارتی کپتان اظہر الدین، ویوین رچرڈ، محسن خان، یووراج سنگھ، ویرات کوہلی اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں۔ کئی کرکٹرز تو بالی ووڈ حسیناؤں کے زلفوں کے اسیر ہو گئے اور رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہو چکے ہیں جس میں یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے نام سر فہرست ہیں جب کہ ظہیر خان نے بھی بالی وڈ حسینہ کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی انوشکا شرما کے ساتھ معاشقے کے باعث ہمیشہ سے ہی تنقید کی زد میں رہے ہیں اور متعدد بار ان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بھی انوشکا شرما کو ٹھہرایا گیا ہے۔
The perfect trip with the most amazing partner ???? Love is in the air!!! ❤❤❤ pic.twitter.com/fN6BwarmFv
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 1, 2017
حال ہی میں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو بھی بالی وڈ اداکارہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دینا مہنگا پڑ گیا اور ٹوئٹر صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سائیکل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دلچسپ ساتھی کے ساتھ بہترین سفر۔ اداکارہ کی ٹو یٹ کے جواب میں کرکٹر نے بھی لکھا کہ کیا میں بتا سکتا ہوں؟۔ میرے خیال سے بالی وڈ اور کرکٹ کا دوسرا تعلق ہے۔
@hardikpandya7 Hahaha. Maybe. Maybe not. All I can say is that the clue is in the pic itself!!!
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 2, 2017
ہاردک پانڈیا کے ذومعنی جواب نے ہر طرف چہ مگوئیوں کا بازار گرم کر دیا تاہم بھارتی ٹوئٹر صارفین سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفید مشورے بھی دیئے۔ ایک صارف لیکو مناہرہ نے کرکٹر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکا ہیروئن پر لٹو ہو چکا ہے، گیم پر دھیان دے بھائی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں