عالیہ بھٹ اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان سرد جنگ،وجہ سدھارتھ ملہوترا

12:42 PM, 7 Sep, 2017

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان سرد جنگ شروع ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جیکولین فرنینڈس نے عالیہ بھٹ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے" انفالو" کر دیاہے۔ 

یاد رہے کہ معروف بالی ووڈاداکار سدھارتھ ملہوترا ور عالیہ بھٹ کے درمیان مبینہ تعلقات تھے جو کہ ختم ہو گئے تھے اوروہ دونوں اداکاروں نے راستے جدا کر لیئےتھے جس کہ بعد یہ خبریں منظر عام پر آئیں تھیں کہ سدھارتھ ملہورترا اورجیکولین فرنینڈس کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ چل رہا ہے ۔
گزشتہ کچھ عرصے سے سدھارتھ اور جیکولین ایک دوسرے کے قریب آتے نظر آ رہے ہیں جس کے باعث عالیہ بھٹ اور جیکولیں فرنینڈس کے درمیان سرد جنگ شروع ہو گئی ہے۔اور دونوں داکاراؤں کے درمیان آپسی تعلقات متاثر ہوتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں