نئی دہلی:بھارت میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سےاب تک 2,100 بھارتی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ بھارتی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق تقریبا 26 لوگ روزانہ زندگی کی باری ہار جاتے ہیں۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے یہ تمام ڈیٹا ہر شہر سے اکٹھا کیا ہےاور ان کی رپورٹ کے مطابق پورے بھارت میں ہر گھنٹے میں 17 لوگ موت کی گھاٹ اتر جاتے ہیں جن میں سے اکثریت کی موت کی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے۔
بھارتی وزارت ٹرانسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2,138اموات واقع ہوئی تھیں جبکہ کہ رواں سال 2,100لوگ موت کی گھاٹ اتر گئے ہیں۔