"پریانکا جب چاہے گی اس وقت شادی کرے گی" ،والدہ

11:31 AM, 7 Sep, 2017

ممبئی:پریانکا چوپڑامصروفیات کے باعث اس سال بالی ووڈ انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی۔جبکہ پریانکا کی والدہ کا کہناہے کہ "پریانکا جب چاہے گی اس وقت شادی کرے گی" ،و

پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اداکارہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام میں مصروف ہیں اس لیے وہ بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے وقت میں نکال پائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہنےیہ بھی بتایا کہ وہ نہیں جانتی کہ پریانکا سجنے لیلی بھنسالی کی فلم میں کام نہیں کریں گی کہ نہیں ۔گو کہ سنجے اور پریانکا بہت اچھےدوست ہیں لیکن اگر سنجےاس سال فلم بنانے کا ارادہ کریں گے تو پریانکا چوپڑا کام نہیں کر پائیں گی کیونکہ وہ اس سال بہت مصروف ہوں۔

جبکہ پریانکا چوپڑا نے والدہ نے ان  کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ان کی بیٹی اپنے کیرئیر میں بہت آگے بڑھ چکی ہے اس لیےاس کو شادی کرنے کے لیےسمجھوتا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ جب چاہے گی اس وقت شادی کرے گی۔

مزیدخبریں