مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی زیادتیوں پر کانسٹیبل مستعفیٰ ہو گیا

مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی زیادتیوں پر کانسٹیبل مستعفیٰ ہو گیا

سری نگر: مقبوضہ وادی میں رئیس نامی کانسٹیبل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ نہتے لوگوں پرتشدد اور قتل و غارت نہیں دیکھ سکتے۔ کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ میں نے جموں و کشمیر کے پولیس ڈپارٹمنٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے تاکہ میرا ضمیر مجھ سے یہ سوال نہ پوچھتا رہے کہ یہاں بحیثیت پولیس جو میں خون کی ندیاں بہتے دیکھ رہا ہوں یہ صحیح ہے یا غلط۔

انہوں نے کہا کہ 7 سال پہلے محکمہ پولیس میں نوکری کرتے وقت ان کا خیال تھا کہ وہ لوگوں کی خدمت اور اپنے خاندان کی کفالت کریں گے مگر آئے روز کشمیریوں کو قتل کیا جاتا ہے  انہیں اندھا کیا جاتا ہے اور یہ صرف اس لئے کہ وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ کانسٹیبل رئیس کا یہ ویڈیو پیغام انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں