الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت آج کرے گا.

10:24 AM, 7 Sep, 2017

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان آج  تین اہم ترین کیسزکی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈننگ کیس میں عمران خان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس پر سماعت بھی آج ہوگی، تحریک انصاف نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے پر عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہٹانے کا ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن کو فارورڈ کردیا تھا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن )کے صوبائی وزیربلال یاسین کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ بلال یاسین کے پیش نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی نااہلی کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں