ہمایوں سعید بھی کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

12:45 AM, 7 Sep, 2017

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید بھی بالی ووڈ حسیناو¿ں کے دیوانے نکلے ۔ انہوں نے بالی ووڈ کی بے دو کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ فلمیں اور ڈرامے کئے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں۔اداکار نے کہا کہ اگر انہیں کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور فلم کریں گے۔
انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے نا صرف کرینہ کی تعریف کی بلکہ انہوں نے بالی وڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم "میں پنجاب نہیں جاو¿ں گی" میں ہمایوں سعید نے مرکزی کردار ادار کیا ہے۔

مزیدخبریں