اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے چھٹیوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے دوران جڑوان شہروں میں 3 دن کی چھٹی ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔ ایس سی او کا پر امن انعقاد یقینی بنانے کیلئے 3 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔