پی ٹی آئی کے انتشاری کارکن قیادت کوکوسنے لگے، پرزن وین میں بیٹھتے ہی علی امین گنڈا پور اورپارٹی پر لعن طعن شروع کردی

09:58 PM, 7 Oct, 2024

اسلام آباد:پشاور سے اسلام آباد تک  ملک میں انتشار پھیلانے والے پی ٹی آئی کارکن قانون کے شکنجے میں آتے ہی اپنی قیادت کو کوسنے لگے ۔

پی ٹی آئی کے انتشاری کارکنوں کا قیدیوں کی وین میں بیٹھتے ہی نام نہاد انقلاب کا جوش ٹھنڈا پڑ گیا ۔علی امین گنڈاپور اورپارٹی پر کارکنوں نے لعن طعن شروع کر دی۔

 انتشاری  کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی پالیسیوں  سے لاتعلقی کا بھی اعلان کر دیا  ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے  احتجاج کی کال کی وجہ سے علی امین  گنڈ اپور کا قافلہ پشاور سے اسلام آباد پہنچا تھا  تاہم وزیر اعلی علی امین گنڈا پور  کے  کے پی ہائوس سے غائب ہونے کے بعد پر اسرایت رہی کہ وہ  گرفتار ہوئے ہیں  یا راہ فرار اختیار کرلی ہے  لیکن گزشتہ روز ان کی اچانک اسمبلی میں آمد ہوئی اورانہوں نے دھوے دارخطاب کیا۔

مزیدخبریں