علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

09:24 PM, 7 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی  ہے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، گورنر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، علی امین گنڈا پور نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے، درخواست میں وزیراعلیٰ کو کام سے روکنے کے لیے حکم امتناع کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں