غزہ میں خونریزی بند کرانا اولین ترجیح ہے،مجھے پتا تھا جنرل اسمبلی میں میری تقریر سے کھلبلی مچے گی: شہباز شریف

08:00 PM, 7 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبا زشریف کا کہنا ہےکہ غزہ میں خونریزی بند کرانا اولین ترجیح ہے،مجھے پتا تھا جنرل اسمبلی میں میری تقریر سے کھلبلی مچے گی۔ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  غزہ میں خونریزی بند کرانا اولین ترجیح ہے،مجھے پتا تھا جنرل اسمبلی میں میری تقریر سے کھلبلی مچے گی۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، فلسطین میں امدادی سامان پہنچانے میں ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے، فلسطینی عوام کو بدترین اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہے، ہم سب فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
 نیتن یاہو کی جنرل اسمبلی آمد پر ہم نے واک آؤٹ کیا۔ اگر مجھے اس حوالے سے کوئی سزا دیتے ہیں تو سامنا کریں گے، اللہ کا شکر ہے میری تقریر کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا، بطور پاکستانی ہمیں اپنے فیصلے لینے میں جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت پر سب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، آج کا اجتماع گواہی دیتا ہے جب بھی کسی چیلنج کا سامنا ہوا توسیاسی ومذہبی قیادت اکٹھی ہوئی، آج کا دن بھی ایک روشن مثال ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھی دن رات خون بہایا جاتا ہے، آج صرف فلسطین کی آزاد ریاست کےقیام کی بات ہوگی، وہ آزاد ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ایک ورکنگ گروپ بنائیں گے جو دارالحکومتوں میں پیغام پہنچائے گا، ورکنگ گروپ میں ایکسپرٹس کو شامل کریں گے، ورکنگ گروپ میں سب جماعتیں ہوں گی، ورکنگ گروپ کے لیے فی الفور اقدامات اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں