ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف 4 وکٹ پر 328 رنز

08:00 PM, 7 Oct, 2024

ملتان: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا  پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ  پر 328 رنز بنالیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

دوسری  جانب عبد اللہ شفیق نے بھی سنچری اسکورکی اور پھر 102 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت ہوئی۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف2  رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 


پہلے دن کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر رن بنائے کریزپرموجود ہیں۔

جبکہ اسے پہلے قومی ٹیم نے  پہلی اننگزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر 261رنز بنا لیے ۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا۔

شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 150 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 102 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت ہوئی۔

قبل ازیں ملتان   ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوا لےسے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں