فضائی سفر کے لیے ماحول  محفوظ قرار، ایران  نے  پابندیوں کو ختم کردیا

06:40 PM, 7 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران :فضائی سفر کے لیے ماحول  محفوظ قراردیتے  ہوئے  ایران  نے  پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر 2024 کو اسرائیل پر تقریبا 200 میزائیل داغے تھے۔اس کے بعد صورتحال کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے  فضائی سفر ی ماحول   غیر محفوظ قرار دیاگیا تھا۔ تاہم اب ایران نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے لیے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے جس کے بعد سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔

صورتحال سازگار ہونے اور فضائی سفر محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے بعد سول ایوی ایشن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد ائیرلائنز اب اپنے آپریشنز شروع کرسکتی ہیں۔

مزیدخبریں