ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور، سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور، سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

کراچی :ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غورشروع کردیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاہے۔ جامعہ کراچی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غورکررہی ہے۔

اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے باقاعدہ خط موصول ہوا تھا جس کے بعد جامعہ کراچی کی جانب سے اس سلسلے میں مروجہ پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے کنٹرولنگ اتھارٹی حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو خط لکھ کر اجازت طلب کی گئی تھی۔اس سلسلے میں جاری یک نکاتی ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں گورنر سیکریٹریٹ کے موصولہ خط کے تناظر میں ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک مبلغ اسلام کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دیے جانے پر غور اور منظوری دینا ہے۔

 جامعہ کراچی کو یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے باقاعدہ خط موصول ہوا تھا جس کے بعد جامعہ کراچی کی جانب سے اس سلسلے میں مروجہ پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے کنٹرولنگ اتھارٹی حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو خط لکھ کر اجازت طلب کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں