اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرہ ہے: صدر مملکت

 اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرہ ہے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہےکہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرہ ہے۔صدر مملکت نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرہ ہے، پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم فلسطینی اور لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔
ا ن کامزید کہنا تھا کہ  آل پارٹیز کانفرنس میں سب قائدین کو خوش آمدید کہتا ہوں، اے پی سی فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ایک اس کانفرنس کے لیے وزارت خارجہ کا ڈرافٹ ہے اور ایک میرے دل کی آواز ہے، ہم نے پی ایل او کے یہاں دفاتر دیکھے، میں کئی بار یاسر عرفات سےملا، پاکستان کا پی ایل او کے ساتھ کوآپریشن رہا ہے۔عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے نسل کشی روکنے میں ناکام ہوئی ہے، عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے، عالمی برادری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری ایکشن لے، سلامتی کونسل خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور اب وہ لبنان و شام سمیت دیگر ممالک کو نشانہ بنارہا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور فلسطین بالخصوص غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے دنیا اس بات کا سخت نوٹس لے۔

مصنف کے بارے میں