خبر کی تصدیق کے لیے آسانی ،  سائیٹس کے ویب لنکس کے لیے اہم فیچر متعارف 

خبر کی تصدیق کے لیے آسانی ،  سائیٹس کے ویب لنکس کے لیے اہم فیچر متعارف 

کیلیفورنیا: سائیٹس کے ویب لنکس کے لیے اہم فیچر  متعارف کرایاجارہا ہے۔ گوگل سرچ رزلٹس میں کچھ ویب سائٹس کے آگے بلیو ٹک نظر آرہا ہے جو ان کے مستند ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔گوگل کی جانب سے اب سرچ رزلٹس کے آگے بلیو ٹِک کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو 'ویریفائی' لنک کا عندیہ دے گا۔

ابھی یہ بلیو ٹک بہت کم وقت سائٹس جیسے مائیکرو سافٹ، میٹا، ایپل اور ایمازون کی آفیشل سائٹس کے ساتھ نظر آرہا ہے۔

گوگل کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہم اکثر نئے فیچرز کا تجربہ کرتے رہتے ہیں تاکہ صارفین آن لائن قابل اعتماد اداروں کو شناخت کرسکیں اور اسی حوالے سے ہم ایک چھوٹا تجربہ کر رہے ہیں جس میں مخصوص لنکس کے آگے بلیو چیک مارک نظر آرہا ہے۔


گوگل کی جانب سے بلیو ٹِک کا استعمال جی میل پر بھی مقبول برانڈز کے ای میل ایڈریسز کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں