بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی ، خیبرپختونخوا ہاؤس سیل 

بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی ، خیبرپختونخوا ہاؤس سیل 

اسلام آباد :بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی  پر  خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کردیاگیا۔ذرائع  سی ڈی اے کے مطابق  بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا ہائوس سیل کردیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے  خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک کو سیل کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کو دارالحکومت پر چڑھائی کرنے پر خبردار کیا تھا کہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت چھ سے 8 ہزار کارکنوں پر مشتمل قافلہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد ٹیکسلا کے راستے اسلام آباد میں داخل ہوا اور جناح ایونیو پر واقع چائنا چوک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والے ہزاروں کارکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے اور اس دوران دارالحکومت میں شدید بارش کے دوران پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔تاہم  دو روز تک ان کے بارے میں پراسراریت برقرار رہی کہ  وہ گرفتار ہوئے یا نہیں۔ تاہم گذشتہ روز وہ اچانک  کے پی اسمبلی میں نمودار ہوئے  اور دوبارہ خطاب کیا۔