واشنگٹن : ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے پر امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مراعات دیے جانے کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے تو اسرائیل کو امریکا مراعات دے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ اہداف اے، بی، سی کو نشانہ نہ بنائے اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے تو امریکا اسے مراعات دے گا۔
اس کے علاوہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں قابل قبول اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو سفارتی تحفظ اور فوجی پیکج بھی دیا جائے گا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی پیشکش پر اسرائیلی حکام نے جواب دیا ہے کہ ہم امریکا کی بات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں سنتے ہیں تاہم ہم اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کیلئے جو ممکن ہوا وہ کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیلی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔