سٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 84 ہزار کی حد عبور

11:10 AM, 7 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح 84 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 83 ہزار پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

مزیدخبریں