اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی جزوی طور پر بند رہے گی

اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی جزوی طور پر بند رہے گی

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی۔

مسافر راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس پر سفر کر سکیں گے، راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس مکمل بند ہے، میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پربند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں، کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیاہے۔ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، فیض آباد انٹرچینج سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک چل رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں