نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کےہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبےکو توہین آمیز قرار دیدیا

10:27 AM, 7 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر  میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کو توہین آمیز قرار دے دیا۔

فرانسینی صدر میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے پر نیتن یاہو نے کہا کہ فرانس کی سپورٹ ملے یا نہ ملے دونوں صورتوں میں ہم جیتیں گے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت 7 محازوں پر لڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود فرانسیسی صدر اور دیگر مغربی لیڈرز کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات کی جارہی ہے جو شرمناک ہے۔

واضح رہے  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے گزشتہ روز اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے، فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں۔

مزیدخبریں