ملتان ٹیسٹ : پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی شاندار بیٹنگ جاری

ملتان ٹیسٹ : پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی شاندار بیٹنگ جاری

ملتان:ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈکیخلاف  پاکستان کی شانداربیٹنگ جاری ہے قومی ٹیم نے  پہلی اننگزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر 261رنز بنا لیے ۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا۔

شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 150 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 102 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت ہوئی۔

قبل ازیں ملتان   ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوا لےسے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب انگلش کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

مصنف کے بارے میں