ایف آئی اے: سائل ، ملزم، متاثرہ شخص اور گواہ کی تصویر و کوائف کی تشہیر پر پابندی

11:53 PM, 7 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ایف آئی اے میں سائلین،ملزمان، متاثرہ اشخاص،گواہان کی تصاویروکوائف کی تشہیر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔  ڈی جی ایف آئی اے  نے متعلقہ افراد کی عزت نفس کسی صورت مجروح نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افراد کی تصاویر،کوائف کسی صورت بھی سوشل میڈیا یا دیگرآن لائن فورم پردئیے جائیں۔  ناگزیر صورتحال میں بھی تصاویرکو دھندلا اورمتعلقہ شخص کی اصل شناخت ظاہرنہ کرنے کا حکم  دیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے کے تمام افسران و اہلکار جاری ہدایات پر من وعن عملدرآمد کریں۔ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں