مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی: حماس 

مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی: حماس 

غزہ : حماس کے نائب سربراہ  صالح العروری نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہماری آزادی کی جنگ ہے جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہوتا جنگ جاری رہے گی۔ 

قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں  حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ حماس "بدترین صورت حال" کے لیے تیار ہے۔اب تمام منظرنامے ممکن ہیں اور ہم اسرائیلی زمینی حملے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔  یہ ایک [ہٹ اینڈ رن] آپریشن نہیں۔ ہم نے ایک مکمل جنگ شروع کی۔ لڑائی جاری رہے گی اور لڑائی کا محاذ پھیلے گا۔ ہمارا ایک بنیادی ہدف ہے کہ ہماری آزادی اور ہمارے مقدس مقامات کی آزادی ۔ 

العروری نے کہا کہ فلسطینیوں کو آزادی، اسرائیلی قبضے کے خلاف لڑنے اور اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کا حق حاصل ہے۔  ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک ہمیں فتح، آزادی اور آزادی نہیں مل جاتی۔

صالح العروری کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس کافی اسرائیلی قیدی ہیں جن کے تبادلے میں اسرائیل سے اس کی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کو آزاد کراسکتے ہیں۔

حماس کے نائب سربراہ نے کہا ہم بہت سے اسرائیلی فوجیوں کو مارنے اور پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ لڑائی اب بھی جاری ہے۔ جتنی طویل لڑائی جاری رہے گی، قیدیوں کی تعداد اتنی ہی زیادہ ہوتی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں