میاں صاحب کے استقبال کی تیاریوں سے مطمئن نہیں، شکایات آ رہی ہیں ن لیگ کے جلسوں میں لوگ نہیں آ رہے ، لیگی وزرا کا امتحان ہے، بندے اکٹھے کریں: بلاول

06:11 PM, 7 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

جیکب آباد : سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی کو میاں صاحب کے واپس آنے کی خوشی ہے۔ شکایات آ رہی ہیں کہ ن لیگ کے جلسے میں عوام نہیں آ رہے ۔ شہباز حکومت میں وزیر رہنے والے لیگی ایم این ایز کا امتحان ہے کہ وہ بندے لے کر آئیں۔ نواز شریف کی واپسی کیلئے ن لیگ کی تیاریوں سے مطمئن نہیں ایسی تیاری نہیں جیسی ہونی چاہیے۔ 

جیکب آباد میں نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ الیکشن ہم جیت رہے ہیں اور الیکشن جیت کر ترقیاتی کام کراؤں گا۔ تمام مسائل کا حل الیکشن ہیں جتنی جلدی ہوسکے الیکشن کرائے جائیں۔ مولانا فضل الرحم جمہوری سیاست دان ہیں اور کوئی بھی جمہوری سیاستدان الیکشن کے خلاف نہیں ہوسکتا۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف جب تک 9 مئی کے شرپسندوں کو پارٹی سے نہیں نکالتی ان سے سیاسی اتحاد نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی ہر وقت الیکشن  کیلئے  تیارہے۔ 

مزیدخبریں