ورلڈ کپ کا سب سے بڑا سکور، جنوبی افریقا نے تاریخ رقم کردی

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا سکور، جنوبی افریقا نے تاریخ رقم کردی

نئی دہلی: جنوبی افریقا نے سری لنکا کیخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیدیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے428 رنز بنائے اور سری لنکا کو فتح کیلئے 429 رنز کی ضرورت ہے۔ 

دہلی کرکٹ سٹیدیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقی بلے بازوں نے مار مار کر سری لنکن باؤلرز کا بھرکس نکال دیا۔ 

 جنو بی افریقا نے  مقرہ اوورز میں 428 رنز اسکور کیے۔ اننگز میں تین سنچر یاں اسکور ہو ئیں ۔ راسی فن ڈن ڈیوسن نے  108 ،ایڈن مکر م نے  106 اور  ڈی کو ک نے 100 رنز بنائے ۔ 

ایڈن مکرم نے ورلڈ کپ میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور 49 گیندوں پر سنچری داغنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کیون اوبرائن کے پاس تھا۔ کیون اوبرائن نے 2011 کے ورلڈ کپ میں 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ 

جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر بھی ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل  آسٹریلیا نے 2015 میں افغانستان کیخلاف 417 رنز بنائے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں