زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ

 زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ
سورس: File

کابل: افغانستان مغربی حصے میں زلزلے کے شدید  جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔    زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ ہفتہ کو مغربی افغانستان میں متعدد زلزلے آئے، جن میں پہلا اور سب سے بڑا زلزلہ 6.3 کی شدت کا تھا۔  زلزلے کے مرکز کی شناخت ہرات شہر سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں کی گئی ہے.

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق پہلا زلزہ 6.3 شدت کا آیا۔ اس کے بعد ایک آفٹر شاک آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 تھی۔ جس کے بعد ایک اور زلزلہ آیا جس کی ریکٹر سکیل پر 4.6 اور 5.5 شدت ریکارڈ کی گئی۔  

زلزلوں کا ایک سلسلہ  آج صبح بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:10 اور دوپہر 12:36 کے درمیان محسوس کیا گیا جس نے مغربی افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا گیا۔

                              

  زلزلوں کے سلسلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس چھا گیا،  عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آگئی۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ 

 یاد رہے کہ نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے کے چند دن بعد، جس کے اثرات بھارت کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں