لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 177 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 5326 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 56 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 78 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔
علی محمد جان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً126مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔