جلاؤ گھراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

12:48 PM, 7 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:   انسداد دہشت گردی عدالتکراچی نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔

 
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے دونوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں