پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

09:12 AM, 7 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی  گئی، ایک بیرل 81 ڈالر 80 سینٹ کا ہوگیا ہے۔

برینٹ کی قیمت کم ہو کر 83 ڈالر 63 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔ 


واضح رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔

مزیدخبریں